توہین قرآن: میں کیا کروں؟؟
جب سے سوئیڈن کے بدبخت کی جانب سے توہین قرآن کی ویڈیو دیکھی ہے سخت اضطراب میں ہوں۔ سمجھ نہیں آرہا کیا کروں؟
کاش!!! میں نے یہ ویڈیو نہ دیکھی ہوتی۔
ایک ہی سوچ ہے کہ اس کو اس توہین کا مزہ ضرور چکھانا چاہئے۔ میں وہاں موجود ہوتا تو دنیا دیکھتی کہ قرآن سے محبت کرنے والوں کا ردعمل کیا ہوسکتا تھا۔ میں بہت دور ہوں یہاں کیا کروں؟؟
مجھے بلکہ کسی بھی مسلمان کو خاموش ہرگز نہیں رہنا چاہیے۔ خاموشی کا مطلب ہم زندہ لاش بن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کیجئے۔ آواز اٹھانے والوں کی آواز میں اپنی آواز شامل کرنی چاہئے۔ احتجاج ریکارڈ کروانا چاہئے۔ خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو۔
مگر احتجاج سے بڑھ کر بھی بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ توہین قرآن کرتے ہیں میں جوابا خدمت قرآن کروں گا۔
قرآن پر عمل کروں گا۔ قرآن کو پھیلا کر نسلوں تک پہنچاؤں گا۔ اس کے لیے آج سے درج ذیل کام شروع کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں
- *-- روزانہ تلاوت قرآن کو معمول بناؤں گا اور کچھ حصہ حفظ کروں۔
- *-- قرآن کا ترجمہ و تفسیر پڑھنے کا سلسلہ شروع کروں تاکہ سمجھ سکوں اللہ مجھے کیا حکم دے رہا ہے۔
- *-- گھر یا آفس میں ہفت روزہ ترجمہ قرآن کلاس شروع کرکے دوستوں کو مدعو کروں۔
- *-- تعلیم القرآن کے مدارس کے فروغ کے لیے وقت، وسائل اور صلاحیت استعمال کروں۔
- *-- اپنے گھر یا خاندان سے کسی بچے کو تیار کروں جو قرآن حفظ کرکے اپنے سینے میں محفوظ کرسکے۔
- *-- معاشرے کی اصلاح کے لیے گھر اور پبلک مقامات پر قرآنی آیات کو ترجمہ کے ساتھ نمایاں جگہ پر آویزاں کروں جو سب دیکھ اور پڑھ سکیں۔
- *--قران تحفے میں دوں اور دوستوں کی محافل میں موضوعات قرآن کو زیر بحث لاوں۔
- اللہ کے دشمن قرآن کو ختم کرنے کی کوشش کریں اور ہم میں سے ہر شخص قرآن پر عمل کرکے اسے پھیلانا شروع کردے۔ یہ بہترین احتجاج ہے۔
- یہ وقت ہے آپ بھی فیصلہ کیجئے آپ قرآن کے لیے کیا کیا کرسکتے ہیں؟؟؟

Comments
Post a Comment